نئی دہلی،20دسمبر(ایجنسی)تیل کمپنیوں کی طرف سے پیٹرول پمپ ڈیلروں کی کمیشن بڑھائے جانے کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔پیٹرول کی قیمت 40
پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت 10پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 41پیسے فی لیٹر(بغیر ٹیکس)بڑھے ہیں۔وہیں ڈیزل کی قیمت10پیسے(بغیر ٹیکس)فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔اس 17جنوری سے اب تک ڈیزل کی قیمتیں 12 بار بڑھائے جاچکے ہیں۔